پرانی خبروں کی تلاش
Monday, February 26, 2007

گوگل نے اپنے آن لائن آپریشن میں توسیع کرتے ہوئے نئے ’گوگل نیوز آرکائیو‘ یا خبروں کے ریکارڈ کے ڈیٹا بیس کی سروس شروع کی ہے۔
اس نئے’ٹول‘ کے ذریعے کمپیوٹر استعمال کرنے والے موجودہ ڈیجیٹل اخبارات سے لے کر گزشتہ 200 سال پرانے آرٹیکل ڈھونڈ سکیں گے۔
اس سرچ کے ذریعے مفت اور قیمت ادا کرکے دیکھے جانے والے ڈیجیٹل اخبارات کے آرٹیکل ڈھونڈے جاسکتےہیں جن میں نیویارک ٹائمز سے لے کر دی گارڈین تک شامل ہیں۔
کمپیوٹر استعمال کرنے والے خاص تاریخوں سے لے کر خاص واقعات کی بنیاد پر خبریں ڈھونڈ سکتے ہیں۔ یعنی چاند پر پہلے قدم کے حوالے سے 1969 کی تاریخ سامنے آئے گی اور ساتھ ہی بعد کی وہ تمام تاریخیں بھی آجائیں گی جن پر چاند پر مختلف مشن بھیجے گئے۔
Posted byQadeer Ahmad at 2/26/2007 02:04:00 PM
Labels: News
0 comments:
Subscribe to:
Post Comments (Atom)