یاہو پاس ورڈ سیل استعمال کریں

از: محمد شاکر عزیز

کبھی آپ نے یاہو میل چیک کرنے کے لیے داخل ہوتے وقت دخولی بکسے کے اوپر اس چیز پر غور کیا ہے؟
seal1.jpg

یہ یاہو پاس ورڈ سیل ہے۔ اس کی افادیت کا انکشاف ہم پر اس وقت ہوا جب ایک دوست کی یاہو شناخت ایک ہیکر نے اسی طرح چرا لی۔ قصہ مختصر ہوا صرف اتنا کہ اس نے یاہو پیغامبر سے آکر اس کے ایک دوست کی آئی ڈی سے جو پہلے سے ہیک شدہ تھی اسے اپنی پکچر گیلری دیکھنے کی دعوت دی۔ ربط پر کلک کرنے سے وہ صاحب یاہو سائن ان پیج پر پہنچ گئے اور بڑے پیار سے اپنا اسم صارف اور کلمہ شناخت اس کو پکڑا دیا جبکہ وہ جعلی صفحہ تھا۔ لیکن اگر آپ نے پاس ورڈ سیل لگائی ہوئی ہے تو جب بھی اس کمپیوٹر سے یاہو سائن ان صفحہ کھلے گا یہ سیل لازمی نظر آئے گی یوں آپ کو صفحے کے جعلی ہونے کا فورًا پتا چل جائے گا تو شروع کرتے ہیں کام بس چند کلکس کا ہے ۔ اس ربط پر کلک کردیں جس کے گرد بالا تصویر میں دائرہ لگا ہوا ہے۔seal2.jpg

اگلا صفحہ یہ ہوگا جس میں اس کی تعریفیں کی گئی ہیں لیکن ہمیں اس سے غرض نہیں آپ سٹارٹ پر کلک کریں اور کام کی بات پر پہنچ جائیں۔seal3.jpg

یہاں پر دو قسم کے اختیارات موجود ہیں۔ آپ کوئی عبات لکھ کر سیل بنا لیں یا پھر کوئی تصویر چڑھا لیں ہمیں اول الذکر پسند آیا تھا چناچہ آپ کو اس میں آپ کو جملہ نظر آرہا ہے۔21 حروف تک یہ جملہ لکھنے کے بعد پیش منظر یعنی پیری ویو پر کلک کردیں آپ کے سامنے آپ کی کارگزاری ہوگی۔یاد رہے یونیکوڈ کو سپورٹ نہیں کرتی یاہو پاسورڈ سیل ہم نے کوشش کی تھی لیکن “کاکے کی جان کا ن ہی نظر آتا تھا۔ خیر عبارت کے علاوہ آپ رنگ میں بھنگ سوری رنگ شنگ بھی ڈال سکتے ہیں اس میں جیسا کہ ہم نے نیلا رنگ ڈالا تھا۔ اگلی تصویر میں آپ کو اس کا چاند سا چہرہ نظر آرہا ہوگا جو آپ نے آئندہ سے یاہو پر داخل ہوتے وقت ہر بار برداشت کرنا ہے۔seal4.jpg

اب اس کو محفوظ کرلیں لیکن ٹھہریں ہوسکتا ہے بلکہ یقینًا آپ کو اس طرح کی کوئی چیز نمودار ہوکر ڈرانے کی کوشش کرے گی آپ اس کی باتوں میں نا آئیں اور اوکے پر کلک کردیں۔

seal5.jpg
لیجیے جناب آپ نے ایک عدد پاس ورڈ سیل بنا لی۔ اب ہیکر کی ایسی کم تیسی جو آپ کے پاسورڈ چرا لے جائے۔ موج کریں۔ خوش رہیں اور دوسروں کو خوش رکھیں۔ اگر ہمیں دعاؤں میں یاد رکھیں تو مہربانی ہوگی۔وسلام

seal6.jpg

(نوٹ:ہوسکتا ہے آپ انٹرنیٹ ایکسپلورر میں یہ چیز یاہو میں سرے سے دیکھ ہی نہ سکیں اس کے لے ہم معذرت خواہ ہیں چونکہ ہم بھی انٹرنیٹ ایکسپلورر 6 تک اس سلسلے میں یاہو پاسورڈ سیل کے اس میں نمودار نہ ہونے کے گواہ ہیں۔ موزیلا فائرفاکس اور اس جیسے دوسرے براؤزر میں یہ چیز نظر آتی ہے

Posted byQadeer Ahmad at 5/15/2007 01:50:00 PM  

2 comments:

Rashid Kamran said... Thursday, May 15, 2008 10:32:00 PM  

شاکر صاحب نے یہ بہت ہی عمدہ فیچر کی طرف راغب کیا ہے اور یاہو کے تمام صارفین کو اسے استعمال کرنا چاہیے۔۔ اتنا اضافہ کرنا چاہوں گا کے یہ فیچر آپ کے لوکل کمپیوٹر کے ساتھ منسلک ہوتا ہے۔۔ جب آپ کسی دوسرے کمپیوٹر پر یاہو اوپن کریں گے تو آپ کو اپنی سیل نظر نہیں آئے گی ۔۔ یا اگر آپ نے براؤزر سے کوکیز اور فلیش کوکیز ڈیلیٹ کردیے یا نیا آپریٹنگ سسٹم انسٹال کرلیا تو بھی سیل غائب :) ایک اچھی عادت ایڈریس بار میں ڈومین کے نام پر نظر رکھنا بھی اہم ہے آئی ڈی اور پاس ورڈ ڈالنے سے پہلے اس بات کا اطمینان کرلیں کے آپ مطلوبہ ڈومین پر ہی ہیں

tuzk.net said... Friday, May 16, 2008 1:15:00 PM  

شکریہ راشد
!
:)

Post a Comment