ایڈوبی فلیش پلئیر 10
Thursday, May 15, 2008
ڈیسکٹاپ کے بعد اب رچ انٹرنیٹ ایپلی کیشنز کا شہرہ ہے اور اس کے لیے دھڑا دھڑ کام ہورہا ہے۔ اب تک کئی ٹیکنالوجیز منظر عام پر آچکی ہیں۔ مائیکروسافٹ کی سلور لائٹ کے ساتھ ساتھ سن مائیکرو سسٹمز کی جاوا ایف ایکس نستبًا ابھی نئی ہیں۔ یہ دونوں بالترتیب ڈاٹ نیٹ فریم ورک اور جاوا رن ٹائم انوائرمنٹ پر چلتی ہیں۔ ان کے ذریعے ویب سائٹس پر متنوع قسم کی ایپلی کیشنز تیار کی جاسکتی ہیں جو ایک بار لکھے جانے کے بعد ہر اس جگہ چلیں گی جہاں ورچوئل مشین انسٹال ہوگی۔ یعنی ڈاٹ نیٹ فریم ورک یا جاوا رن ٹائم۔ ایڈوبی کو بھی اب ہوش آنے لگ گیا ہے۔ پہلے ان کی اکڑ اتنی تھی کہ لینکس کے لیے بائنریز جاری کرنے سے انکار کردیا تھا اور فلیش پلئیر 9 کا لینکس ورژن بہت دیر سے جاری کیا تھا۔ لیکن اب مارکیٹ میں مقابلہ ہونے کی وجہ سے ایڈوبی نے اپنے نئے فلیش پلئیر پلگ ان 10 کے پہلے عوامی آزمائشی ورژن کا لینکس ورژں بھی جاری کیا ہے۔ ایڈوبی اپنی فلیش ٹیکنالوجی کو رچ انٹرنیٹ ایپلی کیشنز اور دوسری کمپنیوں سے مقابلہ کرنے کے لیے تیزی سے مزید بہتر بنا رہا ہے۔ اس ورژن میں کئی نئے فیچرز شامل ہیں۔ اگر تجربے کرنے کے خواہش مند ہیں اور عرصے سے سیدھا سادھا درست سسٹم دیکھ کر اک چکے ہیں تو اس کو ایک ٹرائی دیجیے امید ہے آپ کو کم از کم براؤزنگ کرتے ہوئے اچھی خاصا زچ کیا کرے گا۔
یہاں سے اتاریں
یہاں سے اتاریں
Posted byMuhammad Shakir Aziz at 5/15/2008 04:30:00 PM
Labels: News
1 comments:
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
زبردست شاکر!
لگے رہو