گوگل لائیولی


کل میں نے ایک بہت مزے کی شے دریافت کی ہے ، اس کا نام ہے گوگل لائیولی ۔ یہ سیکنڈ لائف کی طرح ہے مگر ابھی ابتدائی دور میں ہے ۔ سیکنڈ لائف کے برعکس یہ سروس مفت ہے ۔ اسے آپ Chat کا 3D روپ کہہ سکتے ہیں ۔

اس میں مختلف کمرے ہوتے ہیں ۔ ہر شخص اپنا کمرہ بنا سکتا ہے ، اسے اپنی مرضی کا ڈیزائن دے سکتا ہے ، اپنی مرضی کی چیزیں اس میں رکھ سکتا ہے ، اپنی پسند کے کپڑے پہن سکتا ہے ۔

ان کمروں میں آپ مختلف لوگوں سے ملتے ہیں اور ان سے گپ لگاتے ہیں ۔ خوشی کا اظہار قہقہ لگا کر کرتے ہیں اور اگر غصہ آ جائے تو اگلے کی "دھلائی" بھی کر سکتے ہیں ۔ اور اس میں کیا کیا مزے ہیں ، یہ تو آپ استعمال کے بعد ہی جان سکتے ہیں ۔

اگر آپ لائیولی استعمال کریں تو میرے کمرے میں ضرور آئیے گا ، اس کا پتہ ہے ۔

http://www.lively.com/dr?rid=5523163078836033862

:p ابھی میں ذرا اس کی سجاوٹ کر رہا ہوں ۔

Posted byQadeer Ahmad at 8/19/2008 12:40:00 PM  

1 comments:

فیصل said... Tuesday, August 19, 2008 8:35:00 PM  

this is only for windows, not so far for linux, so i am out of it.

Post a Comment